دہشت گردوں نے امام بارگاہ میں 800 نمازیوں کو ی
پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) خیبرپختونخواہ کے دارالحکومت پشاور کے علاقے حیات آباد میں امامیہ مسجدو امام بارگاہ کے اندر دھماکے سے متعدد افراد
زخمی ہو گئے ہیں جبکہ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں نے تقریباً 800 نمازیوں کو یرغمال بنا لیا ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
عینی شاہدین اے کے مطابق 5 سے 6 حملہ آور دھماکے کرنے کے بعد امام بارگاہ میں داخل ہو گئے اور اندر موجود نمازیوں کو یرغمال بنا لیا ہے جبکہ قانون نافذ کرنے والے ادارے بھی موقع پر پہنچ گئے ہیں اور دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو چاروں طرف سے گھیر کر سرچ آپریشن بھی شروع کر دیا ہے تاکہ علاقے سے مشکوک افراد کو حراست میں لیا جا سکے۔
http://media.dailypakistan.com.pk/as...9125_large.jpg
Re: دہشت گردوں نے امام بارگاہ میں 800 نمازیوں کو
پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) اے آئی جی بم ڈسپوزل سکواڈ شفقت ملک نے کہا ہے کہ مسجد میں 4 خودکش بمبار داخل ہوئے جن میں سے 3 سے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔ تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شفقت ملک کا کہنا تھا کہ حملہ آوروں میں 4خود کش حملہ آور شامل تھے جن میں سے 3 نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا جبکہ ایک خودکش حملہ آور کی جیکٹ نہ پھٹ سکی جسے ناکارہ بنا دیا گیا ہے۔ شفقت ملک نے بتایا کہ بم ڈسپوزل سکواڈ نے مسجد سے ملنے والے 3 دستی بموں کو بھی ناکارہ بنایا
Re: دہشت گردوں نے امام بارگاہ میں 800 نمازیوں کو
Sun kar boht afsos hoya hai
share karne ke liye shukriya
Re: دہشت گردوں نے امام بارگاہ میں 800 نمازیوں کو
Thanks 4 informative sharing :(
Re: دہشت گردوں نے امام بارگاہ میں 800 نمازیوں کو &am
Quote:
Originally Posted by
Moona
Thanks 4 informative sharing :(
http://i14.tinypic.com/6lxfc4x.gif