PDA

View Full Version : بہت تاریک صحرا ہو گیا ہے



intelligent086
09-16-2014, 11:47 PM
بہت تاریک صحرا ہو گیا ہے
ہَوا کا شور گہرا ہو گیا ہے

کسی کے لمس کا یہ معجزہ ہے
بدن سارا سنہرا ہو گیا ہے
یہ دل دیکھوں کہ جس کے چار جانب
تری یادوں کا پہرہ ہو گیا ہے
وُہی ہے خال و خد میں روشنی سی
پہ تِل آنکھوں کا گہرا ہو گیا ہے
کبھی اس شخص کو دیکھا ہے تم نے
محّبت سے سنہرا ہو گیا ہے