PDA

View Full Version : "يہ "فرمان" آپ كے حضور كا ہے یا ہمارے حضور ك



intelligent086
09-15-2014, 11:06 PM
ہالینڈ ميں پہنچ كر محكمہ پروٹوكول كے ايك افسر نے مجھے برسبيل تذكرہ يہ بتايا كہ اگر ہم سور (خنزير) كے گوشت (پورک،ہیم، بيكن وغيرہ) سے پرہیز كرتے ہیں تو بازار سے بنا بنايا قيمہ نہ خريديں كيونكہ بنے ہوئے قيمے ميں اكثر ہر قسم كا ملا جلا گوشت شامل ہوتا ہے۔ اس انتباہ کے بعد ہم لوگ ہالينڈ كے استقباليوں كے ايك من بھاتا کھاجا قيمے كى گولياں( Meat Balls) سے پرہیز كرتے تھے۔ايك روز قصرِ امن (Peace Palace) ميں ...بين الاقوامى عدالت عاليہ كا سالانہ استقباليہ تھا ۔ چودھری ظفر اللہ خان (قاديانى ) بھی اس عدالت كے جج تھے۔ ہم نے ديكھا كہ وہ قيمے كى گولياں سِر کے اور رائى كى چٹنی ميں ڈبو ڈبو كر مزے سے نوش فرما رہے ہیں۔ ميں نے عفت سے كہا: آج تو چودھرى صاحب ہمارے ميزبان ہیں، اس ليے قیمہ بھی ٹھیک ہی منگوايا ہو گا۔ وہ بولى : ذرا ٹھہرو، پہلے پوچھ لينا چاہیے۔
ہم دونوں چودھری صاحب كے پاس گئے۔سلام كر كے عفت نے پوچھا : چودھرى صاحب یہ تو آپ كى ريسپشن ہے۔قيمہ تو ضرور آپ كى ہدايت كے مطابق منگوايا گيا ہو گا؟
جواب ديا: ريسپشن كى انتظاميہ كا محكمہ الگ ہے۔ قيمہ اچھا ہی لائے ہوں گے ۔لو يہ كباب چکھ كر ديكھو۔
عقت نے ہر قسم كے ملے جلے گوشت كا خدشہ بيان كيا تو چودھری صاحب بولے : " بعض موقعوں پر بہت زيادہ كريد ميں نہیں پڑنا چاہیے۔ "حضور كا فرمان" بھی یہی ہے۔"
دين كے معاملات ميں عفت بے حد منہ پھٹ عورت تھی۔ اس نے نہايت تيكھے پن سے کہا: "يہ "فرمان" آپ كے حضور كا ہے یا ہمارے حضور كا؟" ۔۔۔

(اقتباس از: شہاب نامہ: قدرت اللہ شہاب)