PDA

View Full Version : علم و دانش کی پیاس



intelligent086
01-16-2016, 10:06 PM
http://dunya.com.pk/news/special_feature/specialFeature_img/495x278x14622_18878488.jpg.pagespeed.ic.-5oUe0cA_f.jpg

حکیم جالینوس نہ صرف ایک بہت بڑا طبیب تھا بلکہ فلسفی بھی تھا۔ لوگ اس کے پاس صرف علاج ہی کی غرض سے نہیں بلکہ علم و دانش کی پیاس بھی بجھانے آتے تھے۔ ایک دن سوال کرنے والوں میں ایک عمر رسیدہ عبادت گزار بھی کھڑا تھا۔ جب جالینوس اس کے قریب پہنچا تو بوڑھے زاہد نے سوال کیا ’’کیا ایسا ممکن ہے کہ ایک فانی انسان دیوتائوں کا مرتبہ حاصل کر لے؟‘‘۔ جالینوس نے جواب دیا ’’ایسا بالکل ممکن ہے۔ اگر کوئی انسان اپنی ذات میں بچوں کی چار عادتیں پیدا کر لے تو وہ دیوتائوں کا درجہ حاصل کر لے گا‘‘۔ 1۔ بچوں جیسی کھانے کی طرف سے بے فکری۔ 2۔ جوشے بھی ملے دوسرے دن کے لیے بچا کر نہ رکھنے کی عادت۔ 3 ۔ آپس میں لڑنے جھگڑنے کے بعد بغض و عناد نہ رکھنے کی عادت۔ 4۔ کسی سے تکلیف اٹھانے پر اس کی شکایت نہ کرنے کی عادت۔ ٭…٭…٭