PDA

View Full Version : حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کی ازواج واولاد



intelligent086
11-12-2015, 04:50 PM
حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کی ازواج واولاد​


حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کا پہلا نکاح آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی صاحبزادی حضرت رقیہ رضی اللہ عنہا سے ہوا تھا . ان سے ایک لڑکا پیدا ہوا جس کا نام عبد اللہ تھا . لیکن ایک مہلک مرض میں مبتلا ہو کر جلد انتقال ہوگیا .اسی کی نسبت سے حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کی کنیت ابو عبد اللہ تھی .
حضرت رقیہ رضی اللہ عنہا کے انتقال کے بعد حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی دوسری صاحبزادی ام کلثوم رضی اللہ عنہا سے نکاح ہوا. ہجری 3 میں غزوہ بدر جس روز ختم ہوا اسی دن ان کا بھی انتقال ہو گیا .اس کے بعدحضرت عثمان رضی اللہ عنہ نے جن خواتین سے نکاح کیا ان کے نام یہ ہیں .

(1)فاختہ بنت غزوان . قبیلہ مضر سے تعلق رکھتی تھیں.ان سے ایک لڑکا پیدا ہوا .اس کا نام عبد اللہ الاصغر تھا . نو عمری میں انتقال ہوا.
(2) ام عمرو بنت جندب. قبیلہ ازد سے تعلق تھا .ان سے عمرو ،ابان ، خالد اور عمر چار لڑکے اور مریم ایک لڑکی پیدا ہو ئی.
(3) فاطمہ بنت الولید .ام عبد اللہ کنیت قبیلہ بنی مخزوم سے تعلق تھا . ولید ، سعید دو لڑکے اور ام سعید ایک لڑکی ان سے پیدا ہو ئی .
(4) اسماء بنت ابی جہل بن ہشام . ان سے ایک لڑکا مغیرہ پیدا ہوا.
(5) ملیکہ بنت عیینہ بن حصن الفزاری . کنیت ام النبین ،ان سے صرف ایک لڑکا بعد الملک پیدا ہوا اور جلد انتقال ہو گیا.
(6) رملہ بنت شیبہ بن ربیعہ .ان سے تین لڑکیاں ہو ئیں .ام ابان .ام عمر و اور عائشہ .
(7) نائلہ بنت القرافصۃ الکلبی .ان سے حسب ذیل اولا د ہوئیں . مریم الصغریٰ ،ام خالد ، ارویٰ ،ام ابان الصغریٰ اور عنبۃ.
حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کی شہادت کے وقت یہی موجود تھیں .

(نوٹ: یہ تمام زوجات یکے بعد دیگرے نکاح میں آئیں کیونکہ ایک وقت میں چار ہی کی اجازت ہے )

UmerAmer
11-13-2015, 07:49 PM
JazakAllah

intelligent086
11-18-2015, 11:46 PM
http://i58.tinypic.com/21jt4lu.jpg
http://www.mobopk.com/images/pasandkarnekabohatbo.png