PDA

View Full Version : اللہ دیکھ رھا ہے



KhUsHi
08-24-2015, 03:17 PM
ایک چور کا بیٹا جب کچھ بڑا ہوا تو اس نے سوچا میری تو عمرگزری چوریاں کرتے چلو بیٹے کو کچھ پڑھا لکھا دوں اسکی تو ذندگی بن جاۓ پرانے زمانے میں چونکہ اسکولز کا رواج نہیں تھا مدارس ہوا کرتے تھے اس نے بیٹے کو ایک دور بستی کے ایک مدرسے میں داخل کروادیا بچہ مدرسے میں تعلیم حاصل کرنے لگا اور باپ اپنی زندگی کے مشاغل میں معصروف ہوگیا کچھ عرصہ کے بعد باپ کو خیال آیا جاکربچے کا حال چال معلوم کروں.باپ بچے سےملنے مدرسے پہنچا بیٹے سے ملاقات ہوئی تو دوران بات چیت پوچھا بیٹا کیا کیا پڑھا اور س...یکھا؟ تو بیٹے نے کہا اباجی استادجی نے مجھے ایک لفظ پڑھایا اور سیکھایا ہے " اللہ بصیر ہے" باپ کو غصہ آگیا اتنا عرصہ ہوگیا استاد نے صرف ایک لفظ پڑھایا اور سیکھایا! اس نے کہا بیٹا چھوڑ اس پڑھنے لکھنے کو تو میرے ساتھ چل اتنا عرصہ تو میرے ساتھ رہتا تو میں تجھکو اپنا پورا فن سیکھا دیتا. باپ بیٹے کو ساتھ لیکر گھر آگیا. رات کو کہیں چوری کرنے جانا تھا بیٹے کو ساتھ لیا اور دونوں باپ بیٹا رات کے اندھیرے میں چل دئیے دور کسی بستی میں پہنچے باپ نے بیٹے کو گلی کے ایک کونے پر کھڑا کیا کہنے لگا سن میں وہ سامنے والی گھر کی دیوار توڑتا ہوں تو اس جگہ چوکس ہو کر کھڑا رہے کوئی دیکھے تو مجھکو بتا دینا. بیٹے نے کہا ٹھیک ہے مٹی کی بنی کچی دیواریں ہوا کرتیں تھیں باپ نے اپنے تھیلے سے اوزار نکالے اور دیوار میں شگاف کرنے لگا کہ اچانک بیٹے کی آواز آئی اباجی وہ دیکھ رہا ہے اباجی وہ دیکھ رہاہے باپ نے اپنے اوزار وہی پر چھوڑے بیٹے کا ہاتھ پکڑا اور دوڑ لگا دی بھاگتے بھاگتے جب وہ بستی سے باہر نکل آۓ تو باپ نے پیچھے مڑ کر دیکھا تو نہ کوئی بندہ نہ کوئی چور چور کا شور ہنگامہ باپ نے بیٹے سے پوچھا بیٹا ہمیں کون دیکھ رہا تھا؟ تو بیٹے نے کہا اباجی استاد نے مجھے ایک سبق پڑھایا تھا" اللہ بصیر ہے" اور ہمیں اللہ دیکھ رہا تھا بیٹے کے اس جواب پرباپ کی ہاۓ نکلی اور کہنے لگا بیٹا اگر اللہ بصیر ہے تو پھر اللہ میری غربت اور تنگدستی بھی دیکھ رہا وہ میرے حالات کو بھی دیکھ رہا چل آ واپس گھر کو لوٹ چلیں. میرے عزیزو! آج اگر میں اور آپ بس یہی ایک سبق یاد کرلیں اور دل میں اس بات کو بیٹھا لیں تویقین کریں ساری دنیا جنت بن جاۓ ہر کام کرتے وقت ہر بول بولتے وقت ہرسوچ سوچتے وقت بس اس سبق کو ایک بار دوہرا لیاکریں کہ اللہ دیکھ رھا ہے

Arosa Hya
08-24-2015, 05:30 PM
sahi

KhUsHi
09-19-2015, 01:02 PM
پوسٹ پسند کرنے کا بے حد شکریہ
خوش رہیں