PDA

View Full Version : وزیر اعظم نوازشریف کا آرمی چیف کے ہمراہ کر



$low Poision
02-24-2015, 06:29 PM
زیر اعظم نوازشریف کا آرمی چیف کے ہمراہ کراچی کا دورہ
وزیراعظم نواز شریف نے کوئٹہ سے قبل آرمی چیف کے ہمراہ کراچی کا دورہ کیا تھا۔پاکستان کے وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ ہر حال میں جیتنی ہے کیونکہ یہ ہماری آئندہ نسلوں کی بقا کا سوال ہے۔جمعرات کو کوئٹہ میں بلوچستان انسدادِ دہشت گردی فورس کے پہلے بیچ کی پاسنگ آوٹ پریڈ سے خطاب میں وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ عوام کی حفاظت اور امن وامان کا قیام حکومتی ترجیحات میں سرفہرست ہے۔انھوں نے بتایا کہ اس مقصد کے حصول کے لیے حکومت نے انسدادِ دہشت گردی فورس کے قیام کا فیصلہ کیا اس سلسلے میں پنجاب کے بعد بلوچستان میں نوجوانوں کا دستہ تیار کیا گیا ہے جنھیں خصوصی انٹیلی جنس آپریشنز اور تحقیقات کے لیے جدید تربیت دی جا رہی ہے۔نواز شریف کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم اور تمام ادارے متحد ہیں اور ہمیں ہمت، صبر، برداشت اور حوصلہ مندی سے دہشت گردی کا مقابلہ کرنا ہے۔

KhUsHi
03-07-2015, 03:37 PM
Thanks For Great Sharing