PDA

View Full Version : عدل



intelligent086
12-10-2014, 08:48 AM
عدل
http://dunya.com.pk/news/special_feature/specialFeature_img/11420_58902696.jpg
عدل کی سب سے پہلی منزل اپنی ذات ہے۔ اس منزل کا حصول باقی تمام منازل کی کامیابی کی ضمانت بن جاتا ہے۔ اپنی ذات میں عدل کے کئی پہلو ہیں، مثلا : ٭اپنے جسم کے ساتھ عدل، اسکی ضروریات کا خیال، اسکی توانائی کا نافع استعمال، اسے نشے اور دیگر علتوں کے زنگ سے محفوظ رکھنے کا اہتمام۔ ٭اپنے وقت کے ساتھ عدل، کتنا حصہ دنیا والوں کے لیے اور کتنا دنیا والے کے لیے۔ ٭اپنی خواہش اور اپنی ضرورت میں عدل (جو شخص خواہش اور ضرورت کا فرق جان لیتا ہے، وہ بغیر ڈگری ایک عظیم معیشت دان بن جاتا ہے) ٭اپنی کوشش میں عدل، جہاں سو سال گزارنے ہیں (زیادہ سے زیادہ) اسکے لیے کتنا کرنا ہے اور جہاں ہمیشہ رہنا ہے۔ یہاں یہ بات اہم ہے کہ یہ تارک دنیا ہونے کا معاملہ نہیں بلکہ یہ بنیادی فیصلہ ہے کہ دنیا کی زندگی اور اسکی کشمکش میں ایمانداری،رواداری، صداقت اور احسان کے خدائی احکامات کو سر بلند رکھنے کے لیے دنیا کا خسارہ برداشت کرنا ہے یا ان احکامات کی دھجیاں بکھیر کر دنیا کا منافع کمانا ہے۔ اللہ نے دنیا کا نظام اس لیے بپا کیا ہے تاکہ انسان یہاں کی کارکردگی کی بنیاد پر آخرت کا راستہ ہموار کرے۔ دنیا کے معاملات سے کنارہ کشی ایسے ہی ہے، جیسے کوئی نصاب کی کتاب پڑھے بغیر امتحان میں کامیاب ہونے کی خواہش دل میں پال لے۔ ( تحریر:ڈاکٹر عاصم اللہ بخش، بحوالہ: سوچ بچار)

UmerAmer
12-10-2014, 03:13 PM
Bohat Khoob