PDA

View Full Version : نصیحت



intelligent086
11-07-2014, 08:13 PM
http://dunya.com.pk/news/special_feature/specialFeature_img/495x278x11094_12046775.jpg.pagespeed.ic.VEoBwYCL_0 .jpg
ہر مخلوق اپنے سے کم تجربے والے کو نصیحت کرتی ہے۔ ایک کینگرو اپنے بچے کو سکھاتا ہے کہ اپنے آپ کو چھپا کر اپنی زندگی کی حفاظت کرنی ہے، اپنا کھانا کیسے تلاش کرنا ہے یعنی کنگرو بھی اپنے بچوں کو صحت مند اور خوش باش دیکھنا چاہتے ہیں۔ تمام جانور اپنے بچوں کو اسی طرح کی نصیحتیں کرتے ہیں کیونکہ ان کی نصیحت سے ان کے بچے زیادہ فعال اور خوشحال زندگی گزارتے ہیں۔ جب انسان کسی کو رائے دیتا ہے یا اسے نصیحت کرتا ہے تو اس کا مطلب ہے کہ وہ اس شخص سے محبت کرتا ہے۔ اگر کوئی کسی کو نصیحت کرے تو اس کا پیغام بہت ہی طاقتور ہونا چاہیے۔ ورنہ نصیحت کا الٹا اثر بھی ہوسکتا ہے کہ وہ انسان راستے سے ہی بھٹک جائے۔ صرف ان لوگوں کو نصیحت دینی چاہیے جو لوگ اس کے متمنی ہوں، ورنہ لوگ نصیحت ایک کان سے سنتے ہیں اور دوسرے کان سے نکال دیتے ہیں۔ جب آپ کسی کو نصیحت کریں تو اس کی بات پورے دھیان سے سنیں اور اس کے بعد اپنا مختصر مشورہ دیں۔ نصیحت سے آدمی بہت کچھ سیکھتا ہے کیونکہ کچھ لوگ اپنے اردگرد کے حقائق سے باخبر نہیں ہوتے۔ ہر کسی کا اپنا تجربہ ہوتا ہے اور ہر کسی کی اپنی دلچسپی ہوتی ہے۔ اگر آدمی تمام حقائق سے باخبر ہو اور زندگی کا کافی تجربہ رکھتا ہو تو ایسا شخص زیادہ صحت مندانہ مشورہ دے سکتا ہے۔ اگر آپ اپنی زندگی پر نظر دوڑائیں تو آپ کو معلوم ہوگاکہ آپ کو بہت سے لوگوں نے اچھے اچھے مشورے دیئے ہوں گے اور ان مشوروں کی وجہ سے ہی آپ کی زندگی میں تبدیلی پیدا ہوئی ہوگی۔ شاید کسی کے مشورے کی وجہ سے آپ کی زندگی کامیاب ہو۔ آپ کو چاہیے کہ اپنے بچوں سے محبت کریں ان کو اچھی اچھی نصیحتیں کریں اور ان کو اچھی تعلیم دلوائیں آپ ان لوگوں کو ہی نصیحت کرسکتے ہیں جو آپ کی نصیحت پر عمل کریں۔ نصیحت میں خاص تجربہ، علم اور معلومات کا نچوڑ ہوتا ہے۔ آپ کی نصیحت سے کئی لوگوں کی زندگیوں میں تبدیلی آسکتی ہے، وہ آپ کی نصیحت کی مدد سے اپنے سنجیدہ مسائل حل کر سکتے ہیںاور اگر کوئی آپ کی نصیحت سن کر اس پر عمل نہ کرے تو اس کا برا نہیں ماننا چاہیے۔ کسی کو نصیحت کرنے یا مشورہ دینے سے پہلے حالات کو اچھی طرح سمجھ لینا چاہیے اور جس آدمی کو آپ نصیحت کر رہے ہوں اس کے جذبات کو بھی مدنظر رکھنا چاہیے۔ اس طرح آپ کی نصیحت پر وہ شخص بہترین طریقے سے عمل کرکے اپنی زندگی میں تبدیلی پیدا کرے گا۔ (عظیم جمال اورہاروے میکنن کی مشترکہ تصنیف ’’سخاوت کی طاقت‘‘ سے مقتبس) ٭…٭…٭

saba
11-07-2014, 08:28 PM
bohat achi sharing hy.
duain

intelligent086
11-07-2014, 08:32 PM
bohat achi sharing hy.
duain

بہت بہت شکریہ۔۔۔۔

ayesha
11-07-2014, 09:47 PM
Nice sharing...

intelligent086
11-08-2014, 12:41 AM
Nice sharing...

شکریہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Forum Guru
11-08-2014, 12:54 PM
Walikum As Salam
Bhut HI Pyari Sharing Hai Zabardast Asi SHaring KA Intizar Reh Ga Best Luck